wall
/wɔ:l/ noun & verb (walled)
▶noun
| 1 | (الف) دیوار (ب) دیوار کی سطح، با لخصوص کمرے کے اندر-: |
hung the picture on the wall تصویر دیوار پر لٹکا دی |
| 2 | کوئی چیز جو دیوار جیسی ہو یا دیوار کا تأثر دے، خصوصاً: (الف) کسی پہاڑ کی کھڑی ڈھلان (ب) کوئی پناہ یا رکاوٹ (ج) تشریح الاعضا: کسی عضو، ساخت وغیرہ کی سب سے باہر والی سطح یا اسے لپیٹنے والی جھلّی (د) کسی مُجوّف ،کھوکھلی ساخت کا سب سے باہر والا حصّہ: |
a wall of steel bayonets فولادی سنگینوں کی دیوار |
a wall of indifference بے اعتنائی کی دیوار |
stomach wall معدے کی دیوار |
▶verb
| 1 [tr.] | (خصوصاً بطور walled صف) چاروں طرف دیوار کھڑی کر دینا یا دیوار سے تحفظ دینا-: |
walled garden احاطہ بند باغ |
| 2 [tr.] | (الف) (عموماً بعدہٗ up, off ) دیوار کھینچ کر (کسی جگہ وغیرہ کو) بند یا مسدود کر دینا (ب) (بعدہٗ up ) کسی شخص کو ہر طرف سے بند جگہ میں قید کر دینا-: |
walled them up in the dungeon انھیں زمین دوز قید خانے میں بند کر دیا |
– phrases
go to the wall
شکست کھانا یا ایک طرف دھکیل دیا جانا۔. |
go up the wall
بول چال: پاگل ہونا یا طیش میں آجانا -: |
went up the wall when he heard اس نے سنا تو مارے غصے کے باؤلا ہو گیا |
off the wall
عوام: شمالی امریکا (بطور وصفی ہائفن کے ساتھ) خصوصاً : غیر روایتی، بندھے ٹکے انداز سے ہٹا ہوا۔. |
walls have ears
دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں۔. |
wall-to-wall
| 1 | (قالین کی بابت) پورے کمرے کے فرش کا۔. |
| 2 | بول چال: بہ افراط، فراواں، چہار طرف : |
wall-to-wall pop music جدھر دیکھو پاپ موسیقی |
– derivatives
walling noun
دیوار یا دیوار بنانے کا سازو سامان. |
wall-less adjective
بے درو دیوار. |