Shobdo Logo
EN↔URwalk

walk

Flag: gbEnglish → UrduFlag: pkOxford English–Urdu

walk
/wɔ:k/
verb & noun
verb
1 [intr.]
(الف) انسان یا کسی دوسرے دو پائے کا پیدل چلنا (ب) اس طرح چلنا جو پیدل چال کی نقل ہو (ج) عام رفتار سے قدم اُٹھانا بشرطیکہ تیز چلنا مقصود نہ ہو (د) (چو پائے کا) سست ترین چال چلنا جس میں کم ازکم دو ٹانگیں بار بار زمین پر ٹک جاتی ہیں۔:
walked on his hands
اپنے ہاتھوں کے بل چلا
2 [intr.]
(الف) پیدل جانا، پیدل سیرو سفر کرنا (ب) ورزش کی غرض سے پیدل چلنا-:
walks for two hours each day
روزانہ دو گھنٹے پیدل چلتا ہے
3 [tr.]
اِدھر اُدھر گھومنا پھرنا، فرش یا کسی اور سطح پر چلنا۔.
4 [tr.]
(الف) کسی کو ساتھ ساتھ چلانا (ب) کسی کے ہمراہ چلنا (ج) (گھوڑے، کتے کو) آہستہ آہستہ ٹہلانا یا ( گھوڑے پر سوار ہو کر اسے) قد م قدم چلانا (د) ٹہلنے کے دوران (کتے کے پلّے کو ) لے کر چلنا (رک: اسم معنی ۴ ).
5 [intr.]
(بھوت کا ) نمودار ہونا۔.
6 [intr.]
کریکٹ: امپائر کے آوٹ قرار دینے سے قبل ہی( بلّے بازکا ) ازخود وکٹ چھوڑ کر چل دینا۔.
7 [intr. & tr.]
بیس بال: (الف) ف ل: پہلے بیس پر پہنچنا، اس کا حق تب حاصل ہوتا ہے جب مقررہ حدود سے باہر پچ کی ہوئی چار گیندوں پر ہٹ نہ لگائی گئی ہو (ب) ف م: ا س طرح پہلے بیس پر پہنچنے کا موقع دینا۔.
8 [intr.]
قدیم: کسی خاص طرز سے زندگی بسر کرنا، کوئی خاص روش اپنا لینا-:
walk humbly
انکسار کی روش اپنانا
walk with God
خدا کے احکام پر چلنا

9 [intr.]
عوام: شمالی امریکا مشتبہ سمجھا جانے سے نجات پانا، الزام سے بری ہونا۔.
noun
1
(الف) پیدل چلنے کا عمل، عام انسانی چال (ب) کسی حیوان کی سب سے سست چال (ج) کسی کے چلنے کا انداز-:
go at a walk
پیدل چلتے جاؤ
know him by his walk
اس کی چال سے اسے پہچانتا ہوں
2
(الف) کسی مخصوص فاصلے کو پیدل طے کرنے کا عمل یا وقوعہ (ب) پیدل سیر ، چہل قدمی (ج) کسی نیک مقصد کی خاطر رقم اکٹھی کرنے کے لیے پیدل سیر۔:
is only ten minutes' walk from here
یہاں سے صرف دس منٹ کا پیدل راستہ ہے
it's quite a walk to the bus stop
بس اسٹاپ تک پہنچنے کے لیے خاصا پیدل چلنا پڑتا ہے
go for a walk
پیدل سیر کوجانا
3
(الف) کوئی جگہ یا راستہ یا روش جو پیدل سیر کے لیے موزوں یا مخصوص ہو (ب) پیدل سیر کے لیے کسی کی پسندید ہ جگہ یا راستہ،پیدل چلنے کے لیے بنا ہوا راستہ، راہداری یا فٹ پاتھ (ج) خصوصاً برط: وہ مقررہ راستہ چکر یا گشت جس پر چل کر مثلاً ڈاکیا ڈاک تقسیم کرتا ہو یا پھیری والا وغیرہ اپنا سودا بیچتا ہو-.
4
برط کوئی فارم وغیرہ جہاں کسی شکاری کتے کے پلے کو بھیجا جائے تاکہ وہ مختلف طرح کے ماحول سے آشنا ہو جائے۔.
5
جگہ جہاں مرغ بازی کے لیے مخصوص مرغ کو رکھا جائے۔.
6
جنگل کا وہ حصّہ جس کی دیکھ بھال ایک رکھوالے کے ذمے ہو۔.
– phrases
in a walk
بلا تردد، یو نہی چلتے پھرتے :
won in a walk
بڑی آسانی سے جیت گیا
walk about
چہل قدمی کرنا۔ .
walk all over
1
بول چال: آسانی سے ہرادینا۔.
2
بول چال: کسی کی کمزوری یا سادگی سے فائدہ اٹھانا۔.
walk away from
1
آسانی سے بہت آگے نکل جانا۔ .
2
کسی بکھیڑے میں پڑ نے سے انکار کرنا، کسی معاملے سے نمٹنے میں نا کام ہونا۔.
3
(کسی حادثے وغیرہ میں ) شدید طو ر پر زخمی ہونے سے بچ جانا۔ .
walk away with
بول چال: walk off with رک ۔.
walk the boards
ادا کار ہونا۔ .
walk the hospitals
walk the wards رک ۔ .
walk in
(اکثر بعدہٗ on) داخل ہونا یا جاپہنچنا، خصوصاً آسانی سے یا غیرمتوقع طو ر پر۔.
walk into
1
بول چال: بے خبری میں جا پھنسنا - :
walked into the trap
جال میں جا پھنسا
2
بول چال: (ملازمت) آسانی سے حاصل کر لینا۔.
walk it
1
پیدل چل کر جانا (بغیر سواری کے).
2
بول چال: کوئی چیز آسانی سے حاصل کر لینا، خصوصاً آسانی سے جیت جانا۔ .
walk Matilda
رک ۔.
walk off
1
چلتا بننا (خصوصاً اچانک) .
2
(کھانے، بیماری یا جذبے وغیرہ کے اثرات کو) پیدل گھوم پھر کر زائل کرنا- :
walked off his anger
چل پھر کر اپنا غصہ ٹھنڈا کیا
walk a person off his (or her) feet (or legs)
کسی کو پیدل چلاچلا کر تھکا مارنا۔ .
walk off with
1
بول چال: پار کرنا، چرا لینا۔ .
2
بول چال: آسانی سے جیت جانا۔.
walk on air
رک ۔.
walk out
1
اچانک یا طیش میں آ کر چلا جانا۔.
2
قدیم: برط (عموما بعدہٗ with ) (شادی سے پہلے لڑکے لڑکی کا) پیدل سیر کرنا۔.
walk out on
ساتھ چھوڑ دینا، دغا دینا، ترک کر دینا۔ .
walk over
1
بول چال: walk all over.
2
(اکثر مطلق) حریفوں کے نہ ہونے یا بہت کمتر ہونے کی وجہ سے دوڑ کا میدان آرام آرام سے طے کرنا ۔.
walk the plank
رک ۔ .
walk the streets
1
بازاری عورت،کسبی ہوجانا۔.
2
کام وغیرہ کی تلاش میں گلی کو چوں میں مارے مارے پھرنا۔.
walk tall
بول چال: بجا طورپر فخر سے سراٹھا کر چلنا۔ .
walk up!
برط آتے جاؤ ! (کسی سر کس وغیرہ کے) ہانکیے کا تماشائیوں کو بلانا۔.
walk up to
گفتگو وغیرہ کے قصد سے چل کر کسی کے پاس جانا۔ .
walk the wards
طب کا طالب علم ہونا۔.
– derivatives
walkable
adjective.
walk — EN↔UR · Shobdo