quarter
/'kwɔ:tǝ/ noun & verb ▶noun
| 1 | کسی چیز کا چوتھائی حصّہ، ربع، چہارم ، ایک بٹا چار۔. |
| 2 | تین مہینے کی مدّت، سہ ماہی ۔. |
| 3 | گھنٹے کا چوتھائی حصّہ ، پورے گھنٹے کے ۱۵ منٹ بعد کا یا ۱۵ منٹ پہلے کا وقت، سوا یا پونے کا مترادف ۔. |
| 4 | امریکن اسکول یا یونیورسٹی کی ایک سہ ماہی میعاد ۔. |
| 5 | ۲۵ امریکی یا کینیڈا کے سینٹ یا اس مالیت کا سکّہ ۔. |
| 6 | شہر کا کوئی حصّہ خصوصاً کسی خاص طبقے کی بستی: |
residential quarter رہائشی علاقہ |
| 7 | (الف) قطب نما یا کمپاس پر کسی سمت کا نشان (ب) اس سمت کا علاقہ یا خطّہ۔. |
| 8 | رسد وغیرہ کی وصولی کا وسیلہ ، سمت یا علاقہ -: |
help from any quarter کسی بھی جگہ سے امداد |
came from all quarters ہر طرف سے پہنچے |
| 9 | (جمع میں ) (الف) اقامت گاہ ، رہائش (ب) عسکری چھائونی ، پڑاؤ۔. |
| 10 | (الف) قمری مہینے کا ایک چوتھائی (ب) چاند کے مہینے کے پہلے اور دوسرے ، تیسرے اور چوتھے ہفتے کے درمیان چاند کامحل وقوع (first quarter؛ last quarter). |
| 11 | (الف) مذبوحہ چوپائے یا پرندے کے جسم کے چار حصّوں میں سے کوئی ، ایک ٹانگ یا بازو کو ملا کر(ب) (جمع میں ) تواریخ : چار ٹکڑے جس میں باغی کو موت کی سزا کے بعد کاٹا جاتا تھا (ج) (جمع میں ) = HINDQUARTERS۔. |
| 12 | پناہ جو دشمن کو ہتھیار ڈالنے پر دی جائے ۔. |
| 13 | (الف) ایک پونڈ وزن کا چوتھائی (ب) برط: آٹھ بشل کے برابرغلّے کی مقدار کا پیمانہ (ج) ایک ہنڈرڈویٹ کا چوتھائی (۲۸ پونڈ یا امریکا: ۲۵ پونڈ ). |
| 14 | (الف) سپر یا ڈھال پر بنے ہوئے چار خانوں میں سے کوئی (ب) اس کے اوپر والے بائیں خانے میں بنا ہوا نقابتی نشان ۔. |
| 15 | مستول کے پیچھے کی طرف جہاز کے دونوں پہلوؤں میں سے کوئی ۔. |
| 16 | (امریکی و آسٹریلیا ئی فٹ بال ) کھیل کے چار مقررہ دورانیوں میں سے کوئی ۔. |
▶verb
| 1 [tr.] | چار حصّوں میں تقسیم کرنا۔. |
| 2 [tr.] | تواریخ: سزائے موت پانے والے کے جسم کے چار ٹکڑے کرنا ۔. |
| 3 [tr.] | (الف) فوجیوں وغیرہ کو کوارٹروں میں رکھنا (ب) کسی جگہ مقیم یا متعیّن کرنا۔. |
| 4 [tr.] | (بعدہ، on ) (کسی کو) کسی شخص کے سر پر بطور مہمان مسلّط کرنا ۔. |
| 5 [tr.] | لکڑی کے لٹھے کو چار حصّوں میں اور ہر حصّے کو تختوں میں چیرنا یا تقسیم کرنا اس طرح کہ رگیں صاف نظر آئیں۔. |
| 6 [tr.] | کتّے یا شکاری جانور کا زمین کو پوری طرح چھان مارنا۔. |
| 7 [tr.] | نقابت: (الف) سپر کے چاروں خانوں میں مخصوص نشان رکھنا یا بنانا (ب) کسی کے موروثی سپرپر کسی اور کے نشان کا اضافہ کرنا (ج) ( بعدہ، with) کسی کے ساتھ ادل بدل کر گنڈے دار خانوں میں رکھنا (د) سپر کو عمودی اور افقی خطوط کے ذریعے چار یا زیادہ خانوں میں تقسیم کرنا-. |