Shobdo Logo
EN↔URkill

kill

Flag: gbEnglish → UrduFlag: pkOxford English–Urdu

kill
/kɪl/
verb & noun
verb
1 [tr.]
(الف) مارنا، جان نکالنا، کسی کو ہلاک کرنا (ب) (مطلق) ہلاکت آفرینی کرنا، جانیں لینا۔:
must kill to survive
جینے کے لیے جان لینا ضروری ہے
2 [tr.]
خاتمہ کرنا ، تباہ کرنا ۔:
overwork killed my enthusiasm
کثرت کارنے میراحوصلہ پست کردیا

3 [tr.]
رجعی: (اکثر قبل فعل حال) (الف) زیادہ مشقت کرنا (ب) کھل کر ہنسنا ۔:
don't kill yourself lifting them all at once
ان سب کو ایک ساتھ اٹھاکر اپنی جان پر ستم نہ کرو

4 [tr.]
بول چال: کسی کو خوشی، تفریح کے مارے بے حال کردینا:
the things he says really kill me
اس کی باتیں مجھے لٹا لٹادیتی ہیں
5 [tr.]
بول چال: بجھانا، گل کرنا (تیز روشنی ، انجن وغیرہ کو ).
6 [tr.]
کمپیوٹر کی فائل سے (کوئی سطر ، پیرا وغیرہ) خارج کرنا ۔.

7 [tr.]
سخت اذیت کا باعث ہونا:
my feet are killing me
میرے پاؤں مجھے مار ڈال رہے ہیں

8 [tr.]
(وقت) گزارنا کسی واضح واقعے کے انتظار میں:
had an hour to kill before the interview
ملاقات سے پہلے ایک گھنٹہ جوں توں کاٹنا تھا
9 [tr.]
خارج کرنا (پارلیمنٹ میں کسی مسودۂ قانون کو).
10 [tr.]
بول چال: (شراب کی پوری بوتل) خالی کر دینا۔.
11 [tr.]
(الف) ٹینس وغیرہ: (گیند) اس طرح اچھالنا کہ واپس نہ پلٹائی جاسکے (ب) (گیند کو) روک کر بے اثر کردینا۔.

12 [tr.]
(ذائقے، آواز یا رنگ کو) تعدیل کے ذریعے غیر نمایاں یا بے اثرکردینا۔:
thick carpet killed the sound of footsteps
موٹے قالین کی وجہ سے قدموں کی آواز دب گیٔ
noun
1
مارنے خصوصاً شکار یا ذبح کرنے کا عمل۔.
2
شکار کردہ جانور ۔.
3
بول چال: دشمن کے جہاز یا آبدوز کی تباہی بربادی۔.
– phrases
dressed to kill
بڑے اہتمام یا رعب دار طریقے سے ملبوس ۔ .
in at the kill
کسی منصوبے کے ختم پر ، حصّہ بٹانے آموجود ہونا۔ .
kill off
1
تباہ ، نیست نابود کرنا ۔ .
2
(مصنف کا) اپنے تخلیق کردہ کردار کو مارنا ۔ .
kill or cure
(عموماًوصفی) دو ٹوک وار یا پار کرنے والی (دوا تدبیر وغیرہ)۔ .
kill two birds with one stone
ایک پنتھ دو کاج ۔ .
kill with kindness
بے جا لاڈ یا لحاظ سے الٹا بگاڑ نا، نقصان پہنچانا .
kill — EN↔UR · Shobdo