identity
/aɪ'dentɪtɪ/ noun (pl. identities)
| 1 | (الف) شناخت، پہچان ، کسی شخص یا شے کی انفرادیت (ب) مخصوص یا منفرد شخصیت، ہو یّت، وہی ہونا ۔: |
felt he had lost his identity اس نے محسوس کیا کہ اس کی شناخت مٹ گئی، اس کی پہچان گم ہوگئ |
| 2 | شناخت کا عمل یا اس کا نتیجہ ۔: |
a case of mistaken identity الٹی یا غلط شناخت |
identity card شناختی کارڈ |
| 3 | خصوصیات یا ماہیت وغیرہ کے لحاظ سے ایک ہونا، عین مماثل ہونا؛ بیّن مماثلت: |
no identity of interests between them ان کے مابین مفادات کا کوئی اشتراک نہیں |
| 4 | الجبرا: (الف) دو رقُوم کا باہمی اتحاد جو ہم قیمت علامات سے ظاہر ہو(ب) اس کو ظاہر کرنے والی مساوات۔ م : (لا + 1) ۲ > = لا ۲ > + ۲لا + ۱ ۔. |
| 5 | ریاضی: (الف) (identity element کا اختصار) کسی گروہ کا کوئی عنصر جو کسی عمل کے نتیجے میں بدلا نہ جائے (ب) کوئی عمل تحویل جو کسی شے کو جوں کا توں رہنے دے، مماثلہ۔. |
– phrases
identity crisis
ایسی حالت جب کوئی فرد معاشرے کے ساتھ اپنے تعلق کو نئے سرے سے متعیّن کرنے کی ضرورت محسوس کرے۔ . |
identity parade
identification parade۔. |