Shobdo Logo
EN↔URhand

hand

Flag: gbEnglish → UrduFlag: pkOxford English–Urdu

hand
/hænd/
noun & verb
((hung,hanged))
noun
1
(الف) ہاتھ ،مع ہتھیلی اور پنجہ (ب) دوسرے (آدم نما) حیوانات رئیسہ میں اگلے بازوؤں کے سرے جو پاؤں کا کام بھی کرتے ہیں۔.
2
(الف) (اکثر جمع میں) قابو، قبضہ، اختیار (ب) ذریعہ، وسیلہ ، اثر (ج) حصّہ، کسی کام میں سا جھا یا شرکت۔:
is in good hands
مناسب لوگو ں کی تحویل میں
suffered at their hands
ان کے ہاتھوں نقصان اٹھایا
3
ہاتھ سے شکل یا کام میں ملتی ہوئی چیز مثلاً گھڑی یا گھنٹے کی سوئی، عقرب۔.
4
سیدھی یا الٹی، راست یا چپ، دائیں یا بائیں سمت۔.
5
(الف) مہارت، چابکدستی (ب) ہنر مند آدمی۔:
a hand for making pastry
پیسٹری بنانے کی مہارت
6
کسی چیز کو بنانے ،گھڑنے والا قابل شناخت آدمی -:
a picture by the same hand
اسی ہاتھ کی تصویر -
7
کسی شخص کا خط یا طرز تحریر، روش قلم -:
a legible hand
واضح خط
in one's own hand
اپنے قلم سے
witness the hand of
فلاں کا خط پہچانو
8
کوئی فرد بحیثیت ذریعۂ معلومات -:
at first hand
متعلقہ شخص سے براہ راست
9
شادی کا وعدہ، اقرار ۔.
10
مزدور، ملازم خصوصی، کارخانے، کھیت یا جہاز پر کام کرنے والا۔.
11
(الف) تاش کھیلنے والے کو بانٹا جانے والا ہاتھ یا پتّے (ب) کھلاڑی جسے پتّے بانٹے گئے (ج) کھیل کا ایک دور یا بازی۔.
12
بول چال: دادو تحسین -:
got a big hand
اس کے لیے بڑی تالیاں بجیں
13
گھوڑے کا قد ناپنے کی اکائی ۱۶ ء ۱۰ س م کے مساوی۔.
14
سُور کے گوشت کا دست۔.
15
کیلوں کی گیل۔.
16
(وصفی) (الف) ہاتھ کا یا ہاتھ سے چلایا جانے والا، دستی (ب) مشینی کی ضد، ہاتھ سے کیا ہوا:
hand-drill
دستی برما
hand-luggage
دستی سامان
hand-knitted
ہاتھ کا بُنا
verb
1 [tr.]
(قبل in, to, over ) دینا، پکڑانا ، حوالے کرنا۔.

2 [tr.]
زبانی کہنا -:
handed me a lot of abuse
مجھے بہت برا بھلا کہا

3 [tr.]
بول چال: آسانی سے چھوڑ دینا -:
handed them the advantage
انھیں بر تری دلادی
– phrases
All hands
1
جہاز کا پورا عملہ۔.
2
تمام افرادی قوت یا نفری ۔ .
at hand
1
نزدیک -.
2
عنقریب ہونے والا۔ .
by hand
1
دستی نہ کہ مشینی طور پر تیار کیا ہوا -.
2
جو دستی طور پر پہنچایا جا ئے نہ کہ ڈاک سے۔ .
from hand to mouth
لازمی ضروریات زندگی کے بقدر :
a hand-to-mouth existence
(نیز بطور وصفی: قوت لایموت پر گزارا، کنواں کھودنا اور پانی پینا)
get (or have or keep) one's hand in
کسی کام کی مشق جاری رکھنا۔.
give (or lend) a hand
ہاتھ بٹانا، مدد کرنا، ہتھیلی لگانا۔ .
hand and foot
مکمل طور پر ؛ حسب دل خواہ:
waited on them hand and foot
ان کے واسطے ہمہ تن حاضر رہا
hand cream
ہاتھوں پر ملنے کی چکنائی۔ .
hand down
1
ملکیت ایک سے دوسرے کو تفویض یا منتقل کرنا۔ .
2
(الف) مقدمہ کا فیصلہ عدالت عالیہ سے نچلی عدالت کو پہنچانا (ب) امریکا: اپنی رائے یا فیصلے کا اظہار کرنا۔ .
hand-grenade
رک-.
hand in glove
متحد ، سازش میں شریک -.
hand in hand
دوش بدوش، باہم مل کر۔ .
hand it to
بول چال: (کسی شخص کے)استحقاق کو ماننا۔ .
hand-me-down
پوشاک، پارچہ وغیرہ جو ایک سے دوسرے کو منتقل کیا گیا ہو؛ اُ ترن۔ .
hand off
فٹ بال یا رگبی کا کھیل: مخالف کھلاڑی کو ہاتھ سے دھکیلنا۔ .
hand on
کسی شے کو وراثتہً کسی کی طرف منتقل کرنا۔ .
hand out
1
تقسیم کرنا، اجرا کرنا۔ .
2
دینا، تفویض کرنا، صادر کرنا :
the judge handed out stiff sentence
جج نے سخت فیصلہ سنایا
hand-out
1
عطیہ ، بخشش۔ .
2
اعلامیہ جو اخبارات وغیرہ کو بھیجا جائے۔ .
hand over
حوالے کرنا ،پیش کرنا ۔ .
hand-over
اسم : حوالگی ،تفویض ،منتقلی- .
hand-over-fist
بول چال: تیزی،پھرتی،تیزرفتاری سے۔ .
hand-pick
چُننا، منتخب کرنا۔ .
hand-picked
احتیاط سے انتخاب کیا ہوا، چیدہ چیدہ۔ .
hand round
بانٹنا -.
hands down
بآسانی (جیت لینا)۔.
hands off
1
تنبیہہ، دھمکی کہ (کسی شے کو) ہاتھ نہ لگایا جائے، دخل نہ دیا جائے۔ .
2
کمپیوٹر: دستی کارروائی سے بے نیاز، خود کار۔ .
hands on
کمپیوٹر: دستی عمل کا محتاج۔ .
hands up!
ہاتھ اٹھانے کا حکم (اظہار اطاعت یا اتفاق رائے کے طور پر)۔ .
hand-to-hand
دست بدست (لڑائی) ۔ .
have (or take) a hand in
شریک ہونا، ہاتھ بٹانا۔ .
have one's hands full
پوری طرح مصروف ہونا -.
have one's hand tied
بول چال: ہاتھ بندھے ہونا، مجبوری لا حق ہونا۔.
hold one's hand
( رک) stay one's hand ۔ .
in hand
1
زیر عمل، زیر غور -.
2
محفوظ، قبضے میں ، مہّیا -.
lay (or put) one's hands on
ر ک۔ .
off one's hands
کسی کی ذمہّ داری سے خارج۔ .
on every hand (or all hands)
ہر سمت میں یا ہر طرف سے -.
on hand
مہّیا ، دستیاب۔ .
on one's hands
کسی کے اختیار یا قبضۂ قدرت میں۔ .
on the one (or the other) hand
ایک (یا دوسرے) زاویے یا نقطۂ نظر سے۔ .
out of hand
1
قابو سے باہر -.
2
فی الفور، ہاتھ کے ہاتھ:
refused out of hand
تر ت انکار کر دیا
put (or set) one's hand to
کسی کام کا آغاز کرنا، کسی کام میں مشغول ہونا۔.
stay one's hand
قدیم یا ادبی: احتراز کرنا،گریز کرنا، باز رہنا۔ .
to hand
1
ہمدست، بآسانی موجود یا مہّیا -.
2
موصول شدہ (خط) ۔ .
turn one's hand to
اختیار کرنا (نئے مشغلے کے طور پر) -.
– derivatives
handed
adjective
handless
adjective
بے دستے کا.