Shobdo Logo
EN↔URdate (1)

date (1)

Flag: gbEnglish → UrduFlag: pkOxford English–Urdu

date1
/deɪt/
noun & verb
noun
1
مہینے کا کوئی دن جسے عدد سے ظاہر کیا جائے، تاریخ۔.
2
کوئی خاص دن یا سال جبکہ کوئی واقعہ ہوا ہو۔.
3
دستاویز یا کتبے وغیرہ میں کوئی اندراج ، جس سے اس کی طباعت وغیرہ کا وقت یا دن معلوم ہو، ترقیمہ۔.
4
کسی فن پارے وغیرہ کی تخلیق کا زمانہ۔.
5
کسی واقعہ کے ظہور میں آنے کا دن، گزشتہ یا آئندہ۔.
6
بول چال: (الف) (ملاقات وغیرہ کے) وقت کا پیشگی تعیّن (خصوصاً جنس مخالف کے ساتھ) (ب) امریکا: کوئی شخص جس کے ساتھ ملاقات طے کی جائے۔.
verb
1 [tr.]
تاریخ ڈالنا، تحریر کرنا۔.
2 [tr.]
(الف) کسی شے ، فن پارے، واقعہ وغیرہ کا تخمینی زمانہ متعیّن کرنا (ب) (قبلto) کسی شے یا واقعہ کو کسی زمانے یا تاریخ کے ساتھ منسوب کرنا۔.
3 [intr.]
(اکثر قبل from, back, to وغیرہ) کسی خاص وقت پر رونما یا واقع ہوا ہونا یا شناخت کیا جانا۔.
4 [intr.]
ماضی سے یا کسی خاص زمانے کا پہچانا جانا؛ واضح طور پر قدیم ہونا:
a design that does not date
نمونہ جو پرانا نہیں ہوتا
5 [tr.]
قدیم، فرسودہ معلوم ہونا:
that hat really dates you
اس ہیٹ سے تو تم دقیانوسی لگتے ہو یا صاف پہچانے جاتے ہو کہ کب کے ہو

6 [tr. & intr.]
بول چال: (الف) ف م: کسی سے ملاقات کا وقت طے کرنا (ب) ف ل: باہمی رضامندی سے ملنا جلنا:
they are now dating regularly
اب تو وہ بڑی پابندی سے ملاقاتیں کرتے ہیں
– phrases
date-line
1
مقام گرینچ سے ° ۱۸۰ سمت الرّ اس میں واقع مفروضہ خط جس کے مشرق کی طرف مغرب کے مقابلے میں اگلی تاریخ ہوتی ہے۔.
2
کسی خبر یا مضمون کے ساتھ درج شدہ سطر جس سے اس کی تاریخ اور مقام اجرا کا پتہ چلے۔.
date-stamp
1
اسم:تاریخ درج کرنے کی مہر جس کی تاریخیں بدلی جا سکتی ہیں۔.
2
اس مہر سے ڈالی ہوئی تاریخ۔ .
3
ف م: تاریخ کی مہر لگانا۔ .
out of date (attrib. out-of-date)
پرانا، متروک، رواج کے خلاف۔.
to date
اب تک ، آج تک۔.
up to date (attrib. up-to-date)
جدید، مروجہ طریق، رواج، علم کے مطابق۔.