Shobdo Logo
EN↔URback

back

Flag: gbEnglish → UrduFlag: pkOxford English–Urdu

back
/bæk/
noun, adverb, verb, & adjective
noun
1
(الف) انسانی پشت، کمر، کاندھوں سے سُرین تک (ب) جانور کی اسی طرح کی پیٹھہ (ج) ریڑھ (د) پانی کے جہاز کا پیندا۔:
fell and broke his back
گرا اور پیٹھ میں چوٹ آئی
2
(الف) کرسی کی پشت یا کوئی اور شے جسے انسانی کمر سے نسبت ہو (ب) لباس کا پچھلا رخ۔.
3
(الف) کسی کارآمد چیز کا الٹا یا پچھلا حصّہ جیسے چاقو یا کا غذ کا (ب) کسی شے کا عقبی رخ یا حصّہ جیسے کار، مکان وغیرہ کا:
write it on the back
پشت پر لکھ دو
stood at the back
عقبی ، پچھلی طرف کھڑا تھا
4
میدانی کھیلوں میں دفاعی کھلاڑی یا اس کا مقام.
5
(the Backs) کیمبرج کے کا لجوں کے عقبی صحن.
adverb
1
پچھلی طرف، سامنے کی ضد:
go back a bit
ذرا پیچھے ہٹو
ran off without looking back
پیچھے دیکھے بغیر دوڑ پڑا
2
(الف) واپس، لوٹ کر (ب) جواباً بدلے میں:
came back late
دیر سے پلٹا
went back home
واپس گھر گیا
ran back to the car
کار کی طرف دوڑ کے پلٹا
put it back on the shelf
اسے الماری پر واپس رکھ دو
pay back
لوٹاؤ، چکاؤ، بے باق کرو
3
ما ضی میں یا گزشتہ کی طرف:
back in June
پچھلے جون میں
three years back
تین سال قبل
4
فاصلے پر:
stand back from the road
سڑک سے ہٹ کر کھڑے ہو
5
ر وک کر:
hold him back
اسے روکے رکھو
6
امریکا (قبل of) پیچھے، عقب میں:
was back of the house
مکان کی پشت پر تھا
verb
1 [tr.]
(الف) مالی یا اخلاقی مدد دینا (ب) (گھوڑے وغیرہ کے) جیتنے پر شرط لگانا.
2 [tr.]
(الف) کسی چیز کی پشت یا پس منظر بننا یا بنانا (ب) موسیقی: سنگت کرنا.
3 [tr.]
عقب میں واقع ہونا:
a beach backed by steep cliffs
ریتیلا ساحل جس کے پیچھے عمو دی پہاڑیاں

4 [intr.]
(ہوا کا) ساعت واری حرکت کے خلاف گردش کرنا.
پیچھے جانا یا ہٹانا، دھکیلنا، چلانا (گاڑی وغیرہ کو).
adjective
1
پچھلا، پچھلی طرف کا، خصوصاً دور تر یا ذیلی:
backstreet
پچھلی گلی
back teeth
پچھلے دانت
2
سابقہ، نہ کہ رواں یا حالیہ:
back pay
بقایا تنخواہ
back issue
پچھلا شمارہ
3
الٹی طرف کیا، اُلٹایا ہوا:
back flow
الٹا بہاؤ
– phrases
at a person's back
کسی کے تعاقب میں.
at the back of one's mind
ذہن میں لیکن شعور میں نہیں.
back and forth
ابھی آگے ابھی پیچھے.
back bench
برطانوی ایوان عام میں غیر نمایاں ارکان کی نشستوں میں سے کوئی.
back-bencher
پارلیمنٹ کا رکن جو کسی فائق منصب پر نہ ہو.
back-boiler
برط گھریلو چولھے کے پیچھے اور اس سے ملا ہوا جوشدان.
back-breaking
سخت مشکل، کمر توڑ (خصوصاً جسمانی کام).
back country
خصوصاً آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں آبادیوں سے دور علاقہ۔ .
back-crawl
back-cross
1
دو غلے کو اسکے والدین میں سے کسی کے ساتھ جفت کرانا.
2
حیاتیات: زازائیدہ جوڑ یا اس کی مثال .
back door
کسی مقصد کو حاصل کرنے کا خفیہ ذریعہ یا ترکیب.
back-door
خفیہ، پوشیدہ:
a back door- deal
چپ چپاتے سودا
back down
اپنے مطالبے یا نقطئہ نظر سے دستبردار ہونا، رجوع کر لینا، ہار مان لینا.
back-down
رجوع، دستبرداری.
back-fill
گڑھے کو اسی میں سے نکلی ہوئی مٹی وغیرہ سے بھرنا.
back-formation
1
ظاہری اشتقاق سے لفظ بنانا .
2
(جیسےlazy سے laze) اس طرح بنایا ہوا لفظ۔ .
back number
1
کسی جریدے کا سابقہ شمارہ۔ .
2
عوام: فرسودہ شخص یا شے.
the back of beyond
بہت دور دراز یا پہنچ سے باہر جگہ.
back off
1
پلٹنا، پسپا ہونا.
2
اپنا مقصد، منشا ترک کر دینا.
back on to
کسی چیز کو عقب میں رکھنا :
the house backs on to a field
مکان کی پشت ایک کھیت کی طرف ہے
back out
(اکثر بعدہ،of) کسی بات سے پلٹ جانا .
back passage
بول چال: مقعد۔ .
back-pedal
1
امریکا (back-pedalling, ‎back-pedalled امریکہ: ‎back-pedaled ‎back-pedaling) سائیکل وغیرہ پر الٹے قدم مارنا۔.
2
اپنی سابقہ رائے یا عمل سے انحراف کرنا.
back-projection
فلم کو کسی نیم شفیف پردے کے پیچھے سے چلانا، دیکھنے یا فلمانے کے لیے عقبی اضلال.
back room
(اکثر ہائفن کے ساتھ) (وصفی) خفیہ، پوشیدہ کام کرنے کی جگہ.
back-scattering
شعاعوں کو الٹی سمت بکھیرنا.
back seat
گھٹیا درجہ یا مرتبہ.
back-seat driver
وہ شخص جو ذمّہ دار نہ ہو مگر دخل اندازی کرے، دخل در معقولات کرنے والا.
back slang
الفاظ کا املا الٹ کر پڑھنا (مثلاً yob)۔ .
back talk
امریکا
back -stop
back to back
پیٹھ سے پیٹھ ملا کر :
we stood back to back
ہم پشت بہ پشت کھڑے تھے
back-to-back
خصوصاً برط (مکانات) جنکی عقبی دیوار مشترک ہو.
back to front
1
پچھلا حصّہ آگے، اگلا پیچھے.
2
بے ترتیب.
back-to-nature
اس تحریک یا اس کے حامیوں سے عبارت کہ سادہ تمّدن اختیار کیا جائے.
back up
1
تائید کرنا، بڑھاوا دینا.
2
کمپیوٹر: مجموعات (ڈیٹا) یا ڈسک کا مثنی تیار کرنا.
3
(بہتے پانی کا) کسی رکاوٹ کے پیچھے جمع ہو جانا.
4
(گاڑی کو ) پیچھے حسبِ منشا کھڑا کرنا.
5
امریکا گاڑیوں کو قطار میں لانا خصوصاً جبکہ ہجوم ہو۔ .
back water
کشتی کو چپّوؤں سے پیچھے کی طرف کھینا۔ .
get (or put) a person's back up
ناراض کرنا، تاؤ دلانا.
get off a person's back
کسی کو تنگ کرنے سے باز آنا۔ .
go back on
وعدے، قول سے انحراف کرنا.
know like the back of one's hand
رگ و ریشے سے واقف ہونا.
on one's back
زخمی یا فر یش .
on the back burner
put one's back into
کسی کام میں جُٹ جانا .
see the back of
see.
turn one's back on
1
ترک کرنا.
2
نظر انداز کرنا.
with one's back to (or up against) the wall
نرغے میں، سخت مشکل میں.
– derivatives
backer
noun
فعل ا کے معنی میں.
backless
adjective.